بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف سرگرم تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے بلوچستان بار کونسل ہائیکورٹ بار اور کوئٹہ بار کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔
ملاقات میں نصر اللہ بلوچ نے بلوچستان اور کوئٹہ بار کے رہنماؤں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سریاب روڈ سے محمد رحیم زہری ان کی اہلیہ رشیدہ زہری، کمسن بچی اور دیگر گھر کے افراد کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا دو دن کے بعد کم سن بچی اور دیگر گھر کے افراد کو رہا کیا گیا لیکن تاحال محمد رحیم زہری ان کی اہلیہ رشیدہ بی بی لاپتہ ہیں۔ رشیدہ بی بی کے دو کمسن بچے ہیں جو والدہ کی وجہ سے روتے رہتے ہیں۔
انہوں نے وکلاءنمائندوں کو بتایا کہ بلوچستان میں مسنگ پرسنز کا معاملہ سنگین تر ہوتا جارہا ہے، بلوچستان میں ماورائے آئین و قانون لوگوں کو کئی سال سے لاپتہ کیا گیا ہے، بلوچستان وکلاءاس کے خلاف آواز بلند کریں۔