ترکیہ میں زلزلے کی تباہ کاریاں، ہلاکتوں کی تعداد 3381 ہوگئی

336

ادارہ برائے انسداد قدرتی آفات کے صدر یونس سیزر نے بتایا کہ اس ہولناک زلزلے میں اب تک 3381 افراد ہلاک اور 20426 زخمی ہوچکے ہیں۔

ترک ضلع قاہرامان مراش کے قصبے پازارجک میں 7.7 اور البستان نامی قصبے میں 7.6 کی شدت کے آنے والے دو زلزلوں سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3381 ہو چکی ہے۔

ادارہ برائے انسداد قدرتی آفات کے صدر یونس سیزر نے بتایا کہ اس ہولناک زلزلوں میں اب تک 3381 افراد ہلاک اور 20426 زخمی ہوچکے ہیں۔

پہلے اس زلزلے کی شدت 7.4 بتائی گئی تھی جسے بعد میں 7.7 ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اس زلزلے سے دس اضلاع میں تباہی مچی ہے جس پر عالمی سطح پر امداد طلب کرنے کا درجہ چار تک بلند کر دیا گیا ہے۔

امدادی ٹیمیں زمین بوس عمارتوں کے ملبے سے تلاش کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز قاہرامان مراش کے ہی قصبے البستان میں مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بج کر چوبیس منٹ پر 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا تھا۔