بلوچستان کے علاقے اوستہ محمد کےرہائشی نادر علی شیخ نے اپنے بچوں کے ہمراہ پریس کلب میں میڈیا کو فریاد سناتے ہوئے کہا کہ میرا بیٹا ناصر علی شیخ جس کی عمر 14 سال ہے جو قمبرانی روڑ تاجک آباد سے لاپتہ ہو گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ 8 ماہ کا عرصہ گزر گیا ہے تا حال میرا بیٹا واپس نہیں ہوا ہے ہم سخت پریشان ہیں ہماری کسی کے ساتھ کوئی دشمنی بھی نہیں ہے ۔
انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان قائم مقام گورنر بلوچستان اور دیگر اعلی حکام سے درمندانہ اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے بیٹے ناصر علی شیخ کو فوری بازیاب کرائیں۔