بولان حملے میں چھ فوجی اہلکار ہلاک کئے۔ بی ایل ایف

696

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے بریگیڈئیر شاہد ندیم کے قافلے پر حملے اور ایک گاڑی کو تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے چار فروری کو شام ساڑھے چھ بجے کے قریب بریگیڈیئر شاہد ندیم لاشاری کے قافلے کی ایک گاڑی کو بولان  کے علاقے سراج آباد میں بارودی سرنگ سے ہدف بنایا جس سے گاڑی تباہ ہوچکی ہے اورگاڑی میں سوار چھ فوجی اہلکار ہلاک و دوسرے زخمی ہوئے ہیں۔ یہ قافلہ سوئی سے کوئٹہ جا رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ بلوچستان میں قابض پاکستان اپنی فوج کی گرتی ہوئی مورال کو بڑھانے کے لیے فوجی جارحیت میں تیزی لارہی ہے اور ساتھ ہی فوجی آفیسر مختلف کیمپوں کا دورہ کرکے فوجی اہلکاروں کو مصنوعی حوصلہ دینے کی کوشش کرتے نظر آتے ہیں مگر بلوچ سرمچار بھی  دشمن کی ہر حرکت اور حکمت عملی پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور دشمن کو ضرب لگاتے رہتے ہیں۔

گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز پر حملے جاری رہیں  گے۔