بلوچستان: فورسز پر حملے، سات اہلکار زخمی

563

بلوچستان کے علاقے کوہلو اور چمن میں لیویز فورس پر ہونے والے دو حملوں میں سات فورسز اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کوہلو کے علاقے جنتلی میں نامعلوم افراد نے لیویز فورس کو بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔ دھماکے میں فورس کے آفیسر سمیت چھ اہلکار شدید زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب سے اطلاعات ہیں چمن میں صحبت جان لیویز ناکہ پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے ایک اہلکار زخمی ہوا ہے۔

زخمی اہلکار ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم ان حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔