انسداد دہشت گردی کے اقدامات سے متعلق پاک-امریکا مذاکرات آئندہ ماہ ہوں گے، بلاول بھٹو

280

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے اپنی کوششوں کو مربوط کرنے کےحوالے سے آئندہ ماہ مذاکرات کریں گے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ نے نیشنل پرئیر بریک فاسٹ میں شرکت کے لیے واشنگٹن میں اپنے ایک روزہ قیام کےدوران امریکی محکمہ خارجہ کے قونصلر ڈیرک شولے سے علیحدہ طور پر ملاقات کی جنہوں نے انہیں یقین دہانی کروائی کہ امریکادہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

ڈیرک شولے نے ملاقات کے بعد ایک ٹوئٹ میں کہا کہ انہوں نے سانحہ پشاور پر پاکستانی وزیر خارجہ سے اظہار تعزیت کیا ہے اورپاکستان کے معاشی استحکام اور سیلاب سے بحالی کی جانب پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے بھی بتایا کہ ملاقات کے دوران بات چیت دہشت گردی اور تباہ کن سیلاب سے بحالی کے لیے پاکستان کیکوششوں پر مرکوز تھی۔

انہوں نے کہا کہہم امریکا کی جانب سے ملنے والی حمایت کے شکر گزار ہیں، صرف دو طرفہ مدد کے لیے نہیں بلکہ جنیوا کانفرنسکی حمایت کے لیے بھی۔