تگران میں پاکستان فوج پر بم حملہ، ہلاکتوں کی اطلاع

508

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے زامران میں پاکستانی فوج کو ایک بم حملے میں نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

پاکستان فوج کے موٹر سائیکل سوار اہلکاروں پر بم حملہ گذشتہ روز تگران کے نواحی علاقے کرپاسی میں ہوا۔ علاقہ مکینوں کے مطابقدھماکے کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار اہلکاروں کو جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے جبکہ حملے کی ذمہ داری بھی تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

خیال رہے دو روز کے دوران بلوچستان میں پاکستانی فورسز کو تین حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ فوج کے زیر استعمالمواصلاتی ٹاور کو بھی بلوچ آزادی پسندوں نے تباہ کردیا۔