بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کو بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
فورسز کو کیچ کے علاقے آپسی کہن کے مقام پر بم حملے میں نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع کے مطابق بم حملے کا نشانہ بننے والے فورسز کے ڈسپوزل ٹیم ہے۔
مقامی ذرائع کا کہنا کہ حملے کے بعد فورسز کی مزید نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ جبکہ فورسز کی جانب سے مارٹر گولے فائر کیے جارہے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق حملے میں فورسز کو جانی نقصان کا سامنا رہا ہے۔ تاہم حملے کی تصدیق تاحال انتظامیہ نے نہیں کی ہے ناہی واقعے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے۔