کوئٹہ کے شہری ایک بار پھر گیس کے عدم فراہمی کے خلاف سراپا احتجاج

256

کوئٹہ کے شہریوں نے گیس کی عدم فراہمی کیخلاف احتجاجاً روڈ بلاک کردیا شہری آئے روز گیس کی فراہمی کے خلاف احتجاجکررہے ہیں

کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے مکینوں نے گذشتہ روز گیس کی عدم فراہمی کیخلاف ایئرپورٹ روڈ کو بلاک کر کے احتجاج ریکارڈ کرائیاحتجاج کے باعث شاہراہ ہر قسم کے ٹریفک کے لئے معطل، سڑک کے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں

اس موقع پر مظاہرین نے سوئی سدرن گیس کمپنی کےخلاف شدید نعرہ بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ شدید سردی میں گیس نہہونے کی وجہ سے عوام کی مشکلات بڑھ گئیں ہیں علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے گیس انتظامیہ کی یقین دہانی کےباوجود گیس فراہم نہیں کی جارہی

مظاہرین نے گیس کمپنی اور حکومت کیخلاف شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے کہا کہ حکومت فوری طور پر سوئی سدرن گیس کمپنی کےجنرل منیجر کو معطل کرے اور شہریوں کو گیس کی فراہمی ممکن بنائی جائے۔

حکام کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا اور روڈ کو ٹریفک کی آمد و رفت کیلئے کھول دیا ہے

سردیوں کی آمد کے ساتھ کوئٹہ کے شہری گیس کی کمی اور عدم فراہمی کی شکایت کررہے ہیں جبکہ شہر میں ہونے والے برف باریکے باعث سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوا ہے

شہریوں کو شکایت ہے کہ کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں آئے روز شہری گیس و دیگر سہولیات کی فراہمی کے لئے احتجاج پر مجبورہیں لیکن ان تمام احتجاجوں کے باوجود نا حکومتی کبھی سنجیدہ دکھائی دی نا انتظامیہ کو فرق پڑا، شہری آئے روز احتجاج سےبھی تنگ آگئے ہیں

کوئٹہ مکینوں کا مطالبہ ہے کہ شہر میں شدت کی سردی کے موقع پر ہی شہریوں کو برابر گیس فراہم کیا جائے تاکے عام شہری زندگیمعمولاتی حساب سے بحال ہوسکے حکومت انکے مطالبات پر غور کرے وگرنا دیگر کوئٹہ کے مکین شریعت احتجاج پر مجبور ہونگے