کوئٹہ: سو بچوں کے خواہش رکھنے والے کے گھر ایک اور بچے کی پیدائش مجموعی تعداد ساٹھ ہوگئی

334

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ کے رہائشی جان محمد کے ہاں سال نو پر ایک اور بچے کی ولادت کے بعد ان کے بچوں کی مجموعی تعداد 60 ہو گئی ہے۔

جان محمد کے 60 بچوں کی ولادت 3 بیویوں سے ہوئی ہے جبکہ ان کے 5 بچوں کا انتقال ہو چکا ہے۔ جان محمد کے 55 بچے حیات اور صحت مند ہیں۔

جان محمد کا کہنا ہے کہ نئے سال کی آمد پر ایک اور بچےکی ولادت سے بہت خوش ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ بچے کا نام حاجی خوش حال خان رکھا ہے۔

جان محمد کی تینوں بیویاں اور بچے ایک ہی گھر میں رہائش پذیر ہیں۔ جان محمد پیشے کے لحاظ سے کمپاؤنڈر ہیں اور وہ نواحی علاقے میں اپنا کلینک چلاتے ہیں۔

کثیر الاولاد شخص کو ایک اور شادی کی بھی خواہش ہے جس کے لیے چوتھی زوجہ کی تلاش جاری ہے۔

ماضی میں اپنے بیان میں جان محمد نے کہا تھا کہ ان کا ہدف 100 بچوں کی پیدائش ہے اور وہ زیادہ بچوں پر اللّٰہ کے بہت شکر گزار ہیں