پشاور دھماکا: ہلاکتوں کی تعداد 87 ہوگئی

383

گذشتہ روز پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ پولیس لائن پشاور میں دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 87 ہوگئی ہے۔

لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ترجمان کے مطابقاس وقت ہسپتال میں 65 کے قریب زخمی داخل ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 87 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب ریسکیو 1122پشاور کے حکام کے مطابق ریسکیو آپریشن اس وقت بھی جاری ہے۔

ترجمان 1122 پشاور کے ترجمان کے مطابق ’رات 12 بجے سے اب تک 21 لاشیں ملبے سے نکالی جاچکی ہیں۔

تحریکِ طالبان پاکستان نے پشاور پولیس لائنز میں ہونے والے حملے سے لاتعلقی کا دعویٰ کیا ہے۔

تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے جاری کردہ وضاحت میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ “اس واقعہ سے تحریک طالبان پاکستان کا کوئی تعلق نہیں ہے اور ہمارے لوائح اور عمومی دستور کے مطابق مساجد، مدارس، جنازہ گاہ اور دیگر مقدسات میں کسی قسم کی کاروائی قابل مواخذہ جرم ہے۔”