مستونگ فورسز چیک پوسٹ حملہ

634
فائل فوٹو

ہفتے کی شب بلوچستان کے ضلع مستونگ میں پاکستانی فورسز کی ایک چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا۔

تفصلات کے مطابق مستونگ شہر میں میجر چوک پر قائم ایف سی چیک پوسٹ نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں جانی نقصانات کا خدشہ ہے۔

واقعہ کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سخت ناکہ بندی شروع کردی۔

خیال رہے کہ مستونگ شہر اور گردنواخ میں پاکستانی فورسز پر حملے ہوتے آرہے ہیں جنکی ذمہ داری بلوچستان میں سرگرم مسلح آزادی پسند مسلح تنظمیں قبول کرتی ہیں۔ تاہم آج ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری ابتک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔