تربت یونیورسٹی میں فیسوں میں اضافے کے خلاف طلبا کا واک

390

تربت یونیورسٹی میں بلوچ طلباء تنظیموں پہ مشتمل الائنس نے تربت یونیورسٹی تعلیمی سال 2023 کیلئے فیسوں اور دیگر سہولیات پہ فیسوں میں اضافے کے خلاف آج یونیورسٹی کے احاطے میں ایک پرامن واک کیا۔

واک مین کیمپس سے ہوتے ہوئے ایڈمن سیکشن کے سامنے ایک گھنٹے تک جاری رہا مگر یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے کوئی مزاکرات کیلئے نہیں آیا۔

اس موقع پر اسٹوڈنٹس الائنس کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے –

واضح رہے کہ کہ جامعہ تربت میں سال اسپرنگ سمیسٹر 2023 کیلئے مختلف ڈیپارٹمنٹس، لیب ٹرانسپورٹیشن وغیرہ میں بے تحاشا اضافہ کیا گیا۔

اسٹوڈنٹس الائنس نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ انہوں نے تربت یونیورسٹی کے رجسٹرار اور وائس چانسلر کو اپنے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کئے ہیں، انکے مطالبات کی منظوری طلباء کیلئے تعلیمی راہ سے معاشی رکاوٹوں کو دور کرنا تھا، ان کا کہنا تھا کہ پرو وائس چانسلر نے انکے گزشتہ تمام مطالبات کو ایچ ای سی کی جانب سے فنڈ کی عدم دستیابی، مہنگائی اور مالی بحران کا بہانہ بنا کر رد کردیا تھا،
انہوں نے یونیورسٹی کو انتظامیہ کو چار دن کا مہلت دیتے ہوئے کہا وہ انکے جائز مطالبات تسلیم کر لیں بصورت دیگر وہ احتجاج کے سخت سے سخت اقدامات اٹھانے پہ مجبور ہوں گے۔