تربت شہر میں دھماکہ

758
فائل فوٹو: تربت

منگل کے روز بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں زور دار دھماکہ سنا گیا۔

پولیس کے مطابق ضلع کیچ تربت میں جوسکی بند کے مقام پر رکھے گئے خیز مواد کو سیکورٹی اداروں کی جانب سے تباہ کرکے ناکارہ بنادیا گیا-

واضح رہے تربت شہر اور گرد نواح میں رواں ہفتے مختلف بم دھماکے ہوئے ہیں جن میں اکثریت بلوچ آزادی پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کی جانب سے پاکستانی سیکورٹی فورسز کے قافلے اور چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا تھا-

25 دسمبر کو بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 17 سے زائد بم دھماکہ ہوئے جن میں 14 حملوں کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کرتے ہوئے میجر سمیت 28 پاکستانی سیکورٹی فورسز اہلکاروں ہلاکت قبول کی تھے۔