حب: برساتی نالے سے لاش برآمد

198

بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی میں برساتی نالے سے ضعیف العمر شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

ایدھی ذرائع کا کہنا ہے کہ اطلاع ملی ہے کہ صنعتی شہر کے شہری آبادی کے وسط امیر آباد سے گزرنے والے برساتی نالے سے ایک لاش ملی ہے۔

لاش کو تحویل میں لے کر جام غلام قادر اسپتال منتقل کردیا جہاں اس کی شناخت 53 سالہ محمد بخش ولد محمد رمضان کے نام سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب بسیمہ کلغلی سے ملنے والے لاش کی شناخت محمد ادریس ولد محمد ابراہیم سکنہ کھٹان لطیف آباد خضدار کے نام سے ہوئی جو ایک ہفتہ قبل گھر سے نکلا تھا۔