بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں گوادر اور تربت میں پاکستانی فورسز پرتین حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی۔
ترجمان کے مطابق گذشتہ روز 28 دسمبر شام چار بجے گوادر کے علاقے کنڈاسول میں تنک کے مقام پر قائم پاکستانی فوج کی ایک چوکی پر سرمچاروں نے اسنائپر سے حملہ کیا جس سے قابض فوج کا ایک اہلکار ہلاک ہوا ہے۔ حملے کے بعد بوکھلاہٹ کے شکار دشمن فوج نے اندھا دھند مارٹر گولے فائر کئے۔
ترجمان نے کہا کہ طرح 26دسمبرکوتربت شہرمیں سرمچاروں نے سنیما چوک پر قائم دشمن فورسز کی چوکی پر دستی بم سے حملہ کیا۔ 26 دسمبر کے روز رات 9 بجے تربت شہر میں جوسک میں قائم فوجی چوکی پر بھی دستی بم حملہ کیا،دونوں حملوں میں فورسز کو نقصان پہنچایا۔
میجر گہرام نے کہا کہ بی ایل ایف گوادر اور تربت میں فورسز پرتینوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچستان سے انخلا تک دشمن پر حملوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔