بلوچستان کے دارالحکومت میں حملے کے خطرے کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ نے تھریٹ الرٹ جاری کیا ہے، جس کے مطابق کالعدم تنظیم شہر میں حملے کی منصوبہبندی کررہی ہے۔متعلقہ اداروں کو جاری کئے گئے مراسلے میں بتایا گیا کہ کالعدم تنظیم نے کاروائی کے لیے خودکش خاتون بمبار کوتیار کیا ہے۔
صوبائی دارالحکومت میں کس جگہ کو ٹارگٹ کیا جائے گا، اس کی معلومات تاحال میسر نہیں۔سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ کی جانبسے جاری مراسلے میں شہر کے تمام ایس پی ایز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ۔