ژوب آپریشن میں پاکستان فوج کا اہلکار ہلاک، دو زخمی

457
فائل فوٹو

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ضلع ژوب میں فورسز نے آپریشن کی، فائرنگ کے تبادلے میں فوج کا ایک اہلکار ہلاک دو زخمی ہوگئے جبکہ حملہ آور بھی  ہلاک ہوا۔ علاقے میں آپریشن تاحال جاری ہے۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فورسز نے خفیہ اطلاع ملنے پر بلوچستان کے علاقے ژوب میں آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلح افراد کی افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش میں آپریشن میں مصروف پاکستانی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک مسلح شخص مارا گیا جبکہ سپاہی حق نواز ہلاک اور دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

تاہم آزاد ذرائع سے آئی ایس پی آر کے دعووں کی تصدیق نہ ہوسکی۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق فورسز کا آپریشن گذشتہ 98 گھنٹوں سے ژوب اور متعلقہ علاقوں میں جاری ہے تاہم مارے جانے والے افراد کی شناخت آئی ایس پی آر نے ظاہر نہیں کی ہے۔

آئی ایس پی آر ترجمان کے مطابق مارے گئے شخص کے ساتھی اب بھی فرار ہیں جن کے خلاف فورسز آپریشن میں مصروف ہیں۔