بدھ کو کھیلے گئے چار گروپ میچز میں سعودی عرب، تیونس اور ڈینمارک میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے–
فیفا ورلڈ گروپ ڈی میچز میں بدھ کے روز پہلا میچ ڈینمارک اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا گیا جہاں آسٹریلیا میچ کے آخری مرحلے میںگول کرکے 16 سال بعد ناک آؤٹ مرحلے تک پہنچ گیا جبکہ ڈینمارک اس ایونٹ سے باہر ہوگیا–
فیفا ورلڈ کپ میں دوسرا میچ تیونس اور فرانس کے درمیان کھیلا گیا جہاں میچ 1-0 سے تیونس جیت گیا، تیونس کا گول خضری نے 58 ویں منٹ میں اسکور کیا، کامیابی کے باوجود تیونس کی ٹیم راؤنڈ آف 16 میں نہیں پہنچ سکی وہیں فرانس پہلے ہی اپنے گروپ میں ٹاپرینکنگ پر ہے اور اس نے اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے–
گروپ ڈی سے فرانس اور آسٹریلیا نے ورلڈکپ کے ناک آؤٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے–
قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ میں گروپ سی سے ارجنٹینا اور پولینڈ نے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی گروپ سی کے پہلے میچ میںارجنٹینا نے پولینڈ کو 0۔2 سے شکست دی۔
ارجنٹینا کی جانب سے الیسٹر نے 47 ویں منٹ میں پہلا گول کیا جس کے بعد ایلواریز نے دوسرا گول کر کے ٹیم کو دو صفر کی برتریدلائی، ارجنٹینا نے پولینڈ کو شکست دے کر ورلڈکپ کے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
گروپ سی کے دوسرے میچ میں میکسیکو نے سعودی عرب کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرادیا میکسیکو فتح کے باوجود راؤنڈ آف16 میں پہنچنے میں ناکام رہا جبکہ سعودی عرب کا بھی میگا ایونٹ میں سفر ختم ہوگیا۔
گروپ میچز کے اختتام پر گروپ سی میں ارجنٹینا 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا جبکہ پولینڈ اور میکسیکو 4،4 پوائنٹس کےساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے تاہم بہتر گول اوسط کی وجہ سے پولینڈ نے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا ہے–