زامران میں ایف سی چیک پوسٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں- بی ایل ایف

335

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ بیان میں کہا  ہے کہ کیچ کے علاقے زامران، نرمگی میں ایف سی کے چیک پوسٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ چوبیس دسمبر بروز ہفتہ ہمارے سرمچاروں نے کیچ، زامران کے نواحی علاقے نرمگی کے مقام پر قائم فرنٹیئر کور (ایف سی) کے چیک پوسٹ پر بھاری اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے کے نتیجے میں دشمن فورسزکو جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج پر  حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں  گے۔