رونالڈو کے ورلڈ کپ کا سفر اختتام، انگلینڈ بھی باہر

281

فیفا ورلڈ کپ کا ایک اور بہت بڑا اپسیٹ مراکش نے پرتگال کو کوارٹر فائنل میں ہرا کر سیمی فائنل کے دوڑ سے باہر کردیا۔

قطر کے الثمامہ اسٹیڈیم میں کھیلےگئے کوارٹر فائنل میں مراکش رونالڈو کی پرتگال کو ہرا کر پہلی بار ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا مراکش کی جانب سے پہلے ہاف میں کیے گئے گول کو  پرتگال مقررہ وقت میں برابر نہ کرسکا۔

مراکش کےگول کیپر نے اہم میچ میں کئی یقینی گول بچا کر جیت میں اہم کردارادا کیا مراکش کی ٹیم فیفا ورلڈکپ کی تاریخ میں سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی عرب اور پہلی افریقی ٹیم بن گئی ہے۔

قطر میں جاری فٹبال ورلڈکپ کے آخری کوارٹر فائنل میں فرانس نے انگلینڈ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

فرانس کی جانب سے پہلا گول 17 ویں منٹ میں اوریلین چومینی نے کیا جبکہ دوسرا گول اولیویئر ییرو نے 78 ویں منٹ میں کیا انگلینڈ کی جانب سے پنالٹی کک پر کپتان ہیری کین نے گول اسکور کیا جبکہ دوسرا پینلٹی کک انگلش کپتان ہیری کین نے مس کردیا جو کے انکے ٹیم کی ہار کا سبب بنا۔

عالمی فٹبال کپ کے سیمی فائنل میں بدھ کے روز دفاعی چیمپیئن فرانس کا مقابلہ مراکش سے ہوگا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں ارجنٹینا اور کروشیا مدمقابل ہوں گے۔