خاران: فورسز پر مسلح حملہ، ایک اہلکار ہلاک

573

بلوچستان کے ضلع خاران میں مسلح افراد کے حملے لیویز فورس کا ایک اہلکار ہلاک و ایک زخمی ہوگئے۔

لیویز فورس حکام کے مطابق آج صبح 5 بجے کے وقت پچیس سے تیس کے قریب نامعلوم افراد نے سی پیک ہائی وے پر قائم بھٹ لیویزچیک پوسٹ پر حملہ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ بھٹ لیویز چیک پوسٹ پر 06 لیویز اہلکار ڈیوٹی پر موجود تھے۔ فائرنگ کے تبادلے میں دفعدار محمد آساء ہلاک اورسپاہی خلیل احمد سپاہی زخمی ہوئے۔

حکام نے دعویٰ کیا کہ لیویز اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور بھی زخمی ہوئے جو اپنے زخمیوں کو اٹھا کر لے گئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر خاران اور لیویز آفیسران جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوئے۔ جبکہ ہلاک دفعدار محمد آساء کیمیت اور زخمی خلیل احمد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں خلیل احمد کو فرسٹ ایڈ دے کر مزید علاج کے لیے کوئٹہ روانہکردیا۔

حکام نے کہا کہ لیویز ٹیم کا حملہ آوروں کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہے ۔