بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کیچ کے علاقے تمپ میں اسنائپر سے ایک فوجی اہلکار کو ہلاک کرنے کی ذمہداری قبول کرتے ہوئے میڈیا میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے بدھ تیس نومبر کو مند، تمپ میں ہمزہی میں کاسگانیکور میں قائم دشمن فوج کی چوکی پر اسنائپر سے حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دشمن فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔