بولان میں پاکستانی فوج کے گاڑی پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل اے

527

بلوچ لبریشن آرمی نے بولان میں پاکستانی فورسز پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے بی ایل اے کے سرمچاروں نے بولان کے علاقے انڈس میں ایک آئی ای ڈی حملے میں دشمن فوج کیلئے راشن لیجانے والی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دشمن فوج کے دو اہلکار شدید زخمی ہوگئے جبکہ گاڑی ناکارہ ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ دشمن کے مکمل انخلاء تک ہمارے حملے جاری رہینگے۔