بلوچستان: سرد علاقوں میں موسم سرما کی چھٹیاں شروع

445

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے سرد علاقوں کے اسکول اور کالج موسم سرما کی ڈھائی ماہ کی تعطیلات کے سلسلے میں آج سے بند ہوگئے ہیں-

بلوچستان میں اسکول اور کالج اب آئندہ سال یکم مارچ کو کھلیں گے، گرم علاقوں میں موسم سرما کی 10 روزہ تعطیلات 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک ہوں گی۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کوئٹہ اور بلوچستان کے 18 اضلاع کے سرد علاقوں کے اسکول اور کالج موسم سرما کی ڈھائی ماہ کی تعطیلات کے سلسلے میں آج 16 دسمبر سے بند ہوگئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سرد علاقوں کے یہ اسکول اور کالج دوبارہ تدریسی سرگرمیوں کیلئے اب آئندہ سال یکم مارچ کو کھلیں گے اس کے علاوہ بلوچستان کے 17 اضلاع کے گرم علاقوں میں موسم سرما کی 10 روزہ مختصر تعطیلات 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک ہوں گی۔