آسیا آباد فوجی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

345

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کیچ کے علاقے آسیا آباد میں فوجی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ  19 دسمبر کی رات ساڑھے بارہ بجے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے آسیا آباد میں فوجی چوکی کو اے ون گولے سے نشانہ بنایا،جو چوکی کے اندر جا گرا جس سے دشمن فوج کو جانی و مالی نقصان پہنچاہے۔

انہوں نے کہا کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔