کراچی: سی ٹی ڈی کا ایس آر اے کے رکن کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

464

سندھ کے مرکزی شہر کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی کے علاقے سرجن فیض محمد خان روڈ نزد کورنگی ٹریفک لائسنس برانچ مہران ٹاؤن میں کارروائی کرکے سندھی قوم پرست مسلح تنظیم سندھو دیش ریوولوشنری آرمی کے رکن کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے بیان کے مطابق سی ٹی ڈی نے کارروائی دوران کالعدم تنظیم ایس آر اے کا اہم رکن رستم علی شر ولد محمد عثمان اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا-

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ اسکا تعلق کالعدم تنظیم ایس آر اے سے ہے تنظیم کا سربراہ ذوالفقار خاصخیلی ہے جوکہ جرمنی میں مقیم ہے ملزم تنظیم کا ماسٹر مائنڈ ہے اور ذوالفقار خاصخیلی سے سگنل ایپ، ٹیلی گرام ایپ کے ذریعے ٹارگٹ کی ہدایت لیا کرتا تھا-

سی ٹی ڈی انچارج ایس ایس پی مظہر مشوانی نے بتایا کہ گرفتار ملزم تنظیم کے دیگر ساتھیوں کی مالی مدد اسلحہ بارود اور سہولت فراہم کرتا ہے ملزم کیخلاف کراچی و اندرون سندھ درجنوں قتل اقدام قتل اور ریلوے ٹریک دھماکوں کی ایف آئی آر درج ہیں۔

کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار ملزم سے پستول 30 بمعہ 5 راﺅنڈ برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جس سے مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔