پسنی میں کوسٹ گارڈ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

657

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے گوادر کے علاقے پسنی میں قابض پاکستانی فوج کی ذیلی فورس کوسٹ گارڈکے ماکول پوسٹ کو 15 نومبر 2022 کی شب ایک حملے میں نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہا کہ سرمچاروں نے راکٹ و دیگر بھاری ہتھیاروں سے دشمن پر حملہ کیا بیس منٹ تک جاری رہنے والے اس حملے میں قابض فوج کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

جیئند بلوچ کا کہنا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کو دہراتی ہے کہ بلوچ وطن کی مکمل آزادی تک قابض افواج پر حملے جاری رہینگے۔