دو ماہ قبل پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے شخص کو فورسز نے پولیس کے حوالے کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مستونگ کے علاقے کڈھ کوچہ سے دو مہینے قبل جبری لاپتہ ہونے والا راؤف شاہوانی منظر عام پر آگئے۔ مذکورہ نوجوان کو دو ماہ قبل پاکستانی فورسز نے مستونگ سے حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا تھا جنہیں گذشتہ روز سیکیورٹی فورسز نے سٹی پولیس تھانہ مستونگ کے حوالے کر دیا۔
خیال رہے کہ بلوچستان میں مختلف اوقات میں ایسے واقعات پیش آئے ہیں جہاں فورسز پہلے سے لاپتہ افراد کو یا تو جعلی مقابلوں میں قتل کرتے ہیں یا مختلف الزامات کے تحت کیسز لگا کر پولیس کے حوالے کیا جاتا ہے۔