فیفا ورلڈکپ کے آغاز سے قبل ہی فرانس کی ٹیم کا اہم اسٹرائیکر انجری کا شکار ہوکر میگا ایونٹ سے باہر ہوگیا۔
فرنچ فٹبال فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ فرانسیسی ٹیم کے اہم اسٹرائیکر کریم بنزیما کی ایم آر آئی رپورٹ میں ٹانگ کے پٹھوں میں انجری سامنے آئی ہے جس سے انہیں صحتیاب ہونے میں 3 ہفتے درکار ہوں گے۔
فیفا انتظامیہ نے فرانس کے کوچ کو ٹیم میں متبادل کھلاڑی کے نام کا اعلان کرنے کیلئے پیر تک کا وقت دیا ہے جبکہ ٹیم منجمنٹ میں بھی کریم بنزیما کی انجری کی تصدیق کردی ہے۔
واضح رہے کہ فیفا ورلڈکپ میں فرانس اپنا پہلا میچ آسٹریلیا کے خلاف 22 نومبر کو کھیلے گا فرنچ ٹیم گروپ ڈی میں موجود ہے جہاں وہ تیونس اور ڈنمارک کے بھی مدمقابل آئے گی قبل ازیں ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے فیفا ورلڈکپ کے پہلے میچ کیلئے کوریج اور ریئل ٹائم کمنٹری فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا
ایونٹ کا افتتاحی میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے قطر اور ایکواڈور کے مابین کھیلا جائے گا۔