بولان میں بدترین فوجی بربریت جاری ہے – ماما قدیر بلوچ

220

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پریس کلب کے سامنے وائس فار بلوچ مِسنگ کا جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاجی کیمپ کو آج ۴۸۱۳ دن مکمل ہوگئے ۔

آج بلوچ وومن فورم کے مرکزی رہمناوں سلطانہ بلوچ، شاہ بی بی بلوچ اور دیگر نے کیمپ آکر لواحقین اظہاریکجہتی کی۔

تنظیم کے وائس چیئرمین ماماقدیربلوچ نے کہا کہ فوج عام بلوچوں کو جبری طور پرلاپتہ کرنے کے بعد زندانوں میں اذیت میں دے کر شہید کرکے پھینک دیتا ہے، استماری قوتیں بےحد خونخوار ہورہے ہیں وہ بلوچ قوم کو ختم کرنے کیلئے ان کی زمین پر قبضہ کرنے کیلئے قتل عام کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے۷۲ سالوں سے لیکر آج تک آج تک پاکستانی افواج بلوچ نوجوان ماؤں، بہنوں اور بزرگوں کو بے دردی سے مار رہا ہے۔

ماماقدیر بلوچ نےکہاکہ گذشتہ ایک ہفتے سے بولان میں بدترین خونی آپریشن ہورہا ہے۔ کئی لوگوں کی شہادت کی اطلاعات ہیں جبکہ خواتین اور شیر خوار بچے ابتک پاکستانی فوج کی قید میں ہیں۔