نوشکی اور پشین میں فائرنگ، پولیس اہلکار سمیت دو افراد ہلاک

191

بلوچستان کے دو مختلف علاقوں میں فائرنگ کے دو واقعات میں پولیس اہلکار سمیت دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

فائرنگ کا واقعات بلوچستان کے علاقے نوشکی اور پشین میں پیش آئے ہیں۔

پشین میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والے پولیس اہلکار کی شناخت ذبیح اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اہلکر پولیس تھانہ سرخاب سے گھر جارہا تھا کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے مذکورہ اسے ہلاک کردیا۔

خیال رہے کہ پشین میں ایک ہفتے کے دوران یہ دوسرا واقعہ کہ جہاں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بناکر ہلاک کردیا گیا۔

دوسری جانب بلوچستان کے علاقے نوشکی سے اطلاعات ہیں کہ بس ٹرمینل کے قریب فائرنگ سے نوید نامی شخص ہلاک ہوا ہے۔

تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔