کیچ: کنسٹریکشن کمپنی اور فورسز پر حملہ

437

بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم مسلح افراد نے کنسٹریکشن کمپنی پر حملہ کرکے تمام مشینری اور گاڑیوں کو نذر آتش کردیا ہے۔ جبکہ تربت میں نامعلوم افراد نے فورسز کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

کنسٹریکشن کمپنی پر حملہ ضلع کیچ کے علاقے دشت پیرانی بست کے مقام پر کیا گیا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق حملہ اس وقت کیا گیا جب مذکورہ کمپنی روڈ بنارہی تھی۔

خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں اس سے قبل بھی آزادی پسند کنسٹریکشن کمپنی پر حملہ کرتے آرہے ہیں تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

دوسری جانب تربت سے اطلاعات ہیں کہ نامعلوم افراد نے تربت میں پاکستانی فورسز کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حملے میں فورسز کو نقصان کا سامنا رہا ہے، تاہم حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔