کینیا: گولی لگنے سے پاکستانی صحافی ارشد شریف ہلاک

435

سینئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کینیا میں گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا۔

ارشد شریف کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی اہلیہ جویریہ صدیق کا کہنا ہے کہ پولیس کے مطابق ارشد شریف کو کینیا میںگولی ماری گئی۔

ارشد شریف کے قتل کے واقعے کی مزید تفصیل سامنے نہیں آسکی۔

ذرائع کے مطابق کینیا کی مقامی پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔

ارشد شریف کچھ روز پہلے دبئی سے لندن بھی گئے تھے اور پھر کینیا چلے گئے تھے۔