واشک: روڈ حادثے میں پولیس آفیسر ہلاک

204

بلوچستان کے ضلع واشک میں پیش آنے والے ایک روڈ حادثے میں پولیس آفیسر ہلاک جبکہ دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

روڈ حادثے میں ہلاک ہونے والے آفیسر کی شناخت ایس پی عبدالطیف کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ روڈ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مذکورہ آفیسر ضلع پنجگور جارہے تھے کہ واشک کے مقام پر حادثے کے شکار ہوگئے۔

لاش اور زخمی پولیس اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔