نوشکی، کوئٹہ: ایک شخص بازیاب، مزید ایک جبری لاپتہ

288

بلوچستان کے ضلع نوشکی سے جبری لاپتہ نوجوان بازیاب ہوگیا جبکہ مرکزی شہر کوئٹہ میں پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

ٹی بی پی نمائندے کے مطابق نوشکی سے 24 ستمبر 2020 کو جبری طور پر لاپتہ شاہد ولد حاجی شریف بادینی بازیاب ہوگیا۔ شاہد بادینی کو فرنٹیر کور و سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے نوشکی کے نواحی علاقے کیشنگی سے جبری لاپتہ کیا تھا۔

دریں اثناء گذشتہ روز بعد از نماز مغرب پاکستانی فورسز نے ولی جیٹ کلی سردہ سریاب کوئٹہ کے مقام سے ایک شخص کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔ حراست بعد لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت محمد یاسر کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق فورسز نے مذکورہ شخص کو گھر کے سامنے پرچون کے دکان سے حراست میں لیا ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگی کے واقعات روزانہ کے بنیاد پہ موصول ہورہے ہیں، رواں ہفتے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں جبری گمشدگی کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔