بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم مسلح حملہ آوروں نے پاکستانی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا ہے۔
حملہ چوکی پر گذشتہ روز مغرب کے وقت زامران کے علاوقے پوگنزدان کے مقام پر ہوا ہے، جہاں مسلح افراد فورسز کے چوکی پر حملہآور ہوئے اور بعدازاں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق حملے میں فورسز کو نقصان کا سامنا رہا ہے تاہم حکام کا موقف اس حوالے سے تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔
خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں تاہم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کیہے۔