منگل کی شام بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں ایک دستی بم حملے میں خواتین اور بچے زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق سٹی ہوٹل کے قریب خیبر سوسائٹی میں نامعلوم افراد نے حب کے کاروباری شخصیت صلاح الدین زہری کے گھر میں دستی بم پھینکا ہے –
دھماکے کے نتیجے میں تین خواتین اور تین بچوں سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو فوری طور کراچی منتقل کرکے جائے وقوعہ کو سیل کیا گیا۔
سیکورٹی اداروں کی بڑی تعداد نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ۔
ذرائع کے مطابق صلاح الدین زہری سابق وزیر اعلیٰ بلدچستان ثنااللہ زہری کا معاون خصوصی ہیں تاہم دھماکے کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔