بلیدہ میں اسکول نذر آتش

373

بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل بلیدہ میں ہفتے کی شب ایک اسکول کر نذر آتش کردیا گیا-

تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد نے تحصیل بلیدہ کے یونین کونسل الندور میں واقع واحد پرائیوٹ اسکول کلکشان کو آگ لگا کر تباہ کیا۔

علاقے کے لوگوں نے واقعہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کی ناکامی کے باعث مسلح جتھے منظم ہورہے ہیں اور ایف سی یہاں جرائم پیشہ لوگوں کو استعمال کررہا ہے تاکہ خوف کا ماحول برقرار رکھا جائے۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال الندور میں سرکاری اسکول کے کچھ کمروں کو جلایا گیا تھا اور گلی بلیدہ میں ایک اسکول ساچ کو بھی نذر آتش کیا گیا۔

جبکہ اس کے علاوہ ضلع پنجگور اور کیچ میں پرائیویٹ اسکول پر حملے، نذر آتش کرنے جیسے واقعات سامنے آئے ہیں ۔

ماضی میں پنجگور میں پرائیویٹ سکولوں کو ایک غیر معروف تنظیم ’الفرقان اسلامی‘ کے نام سے دھمکی دی گئی تھی والدین اپنے بچوں کو سرکاری اسکولوں میں پڑھائیں ۔

واقعہ کے بعد والدین نے اس خدشہ کا اظہار کیا ہے کہ انہیں اپنے بچوں کی مستقبل کا فکر ہے ۔

انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے واقعہ میں ملوث مجرموں کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا ہے۔