بلوچستان کے مرکزی شاہراہوں خصوصاً کوئٹہ کراچی شاہراہ پر جاری بدامنی اور لوٹ مار کیخلاف بلوچستان کے تاجروں کی جانب سے کوئٹہ کے قریب لکپاس کے مقام پر احتجاجاً روڈ کو مکمل بند کرکے دھرنا جاری ہے-
کوئٹہ کراچی شاہراہ پر انجمن تاجران کے دھرنے کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ شاہراہ بند ہونے کی وجہ سے سفر کرنے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
انجمن تاجران بلوچستان کی جانب سے اعلان کردہ احتجاج پر تاجر کوئٹہ کراچی سفر کرنے والے تاجر اور مسافر بسوں کے ساتھ ڈکیتی و لوٹ مار کے واقعات کے خلاف کررہے ہیں-
مظاہرین کا کہنا ہے کہ مرزکی شاہراہ پر آئے روز مسافروں کو لوٹنے کیساتھ ٹرکوں کو مال سمیت غائب کر دیا جاتا ہے جبکہ حکومت بے حسی کے باعث مالکان اور تاجر احتجاج پر مجبور ہیں حکومت نے چوروں ڈاکوؤں اور بدامنی پہلانے والوں کو مکمل چھوٹ دے رکھا ہے-
لکپاس مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان واقعات کے باعث تاجر اور ٹرانسپورٹرز عدم تحفظ کا شکار ہیں ایک ماہ سے کوئٹہ کراچی شاہراہ پر لاقانونیت قائم ہے آئے روز اور تاجروں کو لوٹا جارہا ہے لیکن حکومت کی کوئی قابل عمل اقدام دیکھنے کو نہیں مل رہا-
انجمن تاجران رہنماؤں کا کہنا تھا حالیہ کوئٹہ، مستونگ اور قلات میں تاجروں کو لوٹا گیا جبکہ آئے روز ایسے واقعات ہوتے رہتے ہیں لیکن انتظامیہ کی نا اہلی اور حکومتی بے حسی کے باعث ہونے والے واقعات کی روک تھام کے لئے کوئی اقدام نہیں کیا جارہا-
انجمن تاجران بلوچستان کے رہنماؤں نے حکومت و انتظامیہ سے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر چوری و ڈکیتی کے واردات کی روک تھام اور تاجروں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے-
انجمن تاجران بلوچستان کے رہنماؤں کا مزید کہنا تھا اگر ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے تو حکومت و انتظامیہ کے خلاف تاجروں کا اگلا لائحہ عمل مزید سخت ہوگا-