ایلون مسک نے ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھال لیا

265

ایلون مسک نے سوشل میڈیا نیٹ ورک ٹویٹر خریدنے کے لیے 44 بلین ڈالر کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے بعد باضابطہ طور پر ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

کنٹرول سنبھالنے کے بعد ایلون مسک نے سی ای او پیراگ اگروال اور دو دیگر اعلیٰ عہدیداروں کو برطرف کر دیا ہے۔

ایلون مسک نے ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد ذومعنی ٹوئٹ کردیا۔

ایلون مسک نے ٹوئٹر ڈیل کے بعد مختصر پیغام میں لکھا پرندہ آزاد ہوگیا۔

ان کا لکھا گیا جملہ اس لیے بھی اہمیت اختیار کرگیا ہے کیونکہ ٹوئٹر کے ’لوگو‘ پر نیلے رنگ کا ’پرندہ‘ ہے۔

ٹویٹر میں مسک کی دلچسپی اس لے پیدا ہوئی تھی کیونکہ وہ ڈیجیٹل دور میں آزادانہ تقریر کو ممکن بنانا چاہتے تھے، انہوں نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاونٹ دوبارہ بحال کرنے کا عندیہ بھی دیا تھا اور اپنے ایک بیان میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاونٹ بند کرنے کو غیر اخلاقی حرکت قرار دیا تھا۔

تاہم اس حوالے سے متعدد ناقدین نے خدشات کا اظہار کیا ہے کہ مسک کی جانب سے ٹویٹر کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد اس بات کا بھی خدشہ ہے کہ ٹویٹر نفرت انگیز تقریر اور غلط معلومات کے لیے ایک کھلا پلیٹ فارم میں تبدیل ہو جائے۔ جبکہ متعدد حلقوں نے مسک کے ٹویٹر کا کنٹرول سنبھالنے کا خیر مقدم کیا ہے۔