پاکستان اپنے گندے ہاتھ افغانستان کے بہانے صاف کررہا ہے – عبدالسلام ضعیف

491

افغانستان میں مسلح گروپس کی موجودگی کے خطرے سے متعلق اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس سے پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کے خطاب پر افغان طالبان کے حامیوں کا سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔

پاکستان میں سابق افغان سفیر عبدالسلام ‬⁩ضعیف کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے “زہر آلود اور جھوٹی باتیں ایک سازش کی نشاندہی کرتی ہے”۔ ملا ضیعف کے بقول “یہ لوگ چاہتے ہیں کہ اپنے گندے ہاتھ افغانستان کے بہانے صاف کردیں اور فائدے اٹھائیں۔”

انکا کہنا تھا کہ ایک حکمت عملی سے اس سازش کی تحقیقات ہونی اور اس کا راستہ روکنا چاہیئے۔

طالبان حامی فیض ځلاند نے پاکستانی وزیر اعظم کے ویڈیو کلپ کے ساتھ لکھا ہے دوست کی شکل میں؟

طالبان حکومت کے اور حامی قہار نے کہا ہے کہ پاکستان، امریکا اور دیگر نمائندوں کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں افغانستان میں مسلح گروپس کی موجودگی سے متعلق بیانات “بے بنیاد معلومات اور ذرائع پر مبنی ہیں”۔

بلخی کا کہنا ہے اسلامی امارت یہ تشویش مسترد کرتی ہے اور دنیا پر واضح کرنا چاہتی ہے کہ افغانستان کی سرزمین کسی کے خلاف استعمال کی اجازت نہیں دینگے اور نہ اس وقت افغانستان میں کوئی مسلح گرپ موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے ممالک بے بنیاد تشویش اور الزامات کی بجائے اسلامی امارات کے ساتھ مثبت رابطوں کے ذریعے آگے بڑھے اور بیانات و میڈیا کی کی بجائے اپنے نظریات اور تشویش براہ راست شریک کرے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اقوام متحدہ میں ان کی حکومت کی نمائندگی ہوتی تو براہ راست رابطوں میں ان ممالک کی تشویش کو دور کیا جاسکتا تھا۔