ٹوئٹر نے ایک نیا فیچر صارفین کے لیے متعارف کرادیا ہے جس سے ٹوئٹس کو صرف قریبی دوستوں تک محدود رکھنا ممکن ہے۔
لگ بھگ 4 ماہ سے کمپنی کی جانب سے ٹوئٹر سرکل نامی فیچر کی آزمائش کی جارہی تھی اور اب یہ سب کے لیے دستیاب ہے۔
کمپنی کے مطابق اس سے صارفین کو ٹوئٹس کے حوالے سے زیادہ اطمینان محسوس ہوگا۔
ٹوئٹر سرکل انسٹاگرام کے فیچر کلوز فرینڈز سے ملتا جلتا ہے ۔
اس فیچر سے صارفین ٹوئٹس کو صرف مخصوص افراد سے شیئر کرسکیں گے یہ ٹوئٹر سرکل 150 افراد تک محدود ہوگا اور یہ فیچر ایسے افراد کے لیے مددگار ثابت ہوگا جن کو میسجز کرنے کے بعد ہراساں کیے جانے کا ڈر ہوتا ہے۔
ٹوئٹر کے مطابق فیچر کی آزمائش سے ثابت ہوا کہ لوگ محدود افراد کے ساتھ زیادہ ٹوئٹس شیئر کرتے ہیں۔
ٹوئٹر کے مطابق فیچر کی آزمائش سے ثابت ہوا کہ لوگ اپنے محدود دوستوں کے ساتھ زیادہ ٹوئٹس شیئر کرتے ہیں، جبکہ چھوٹے گروپ میں ان کے میسجز کو زیادہ لائیکس بھی ملتے ہیں۔
واضح رہے کہ ٹوئٹر کی جانب سے فیس بک گروپس جیسے فیچر کمیونٹیز کی آزمائش بھی کی جارہی ہے۔