بلوچستان کے علاقے مشکے میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کے ایک قافلے کو بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مشکے کے علاقے اوگار میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کے قافلے کو بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
ذرائع کے مطابق حملے کی زد میں آکر ایک گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے، جبکہ گاڑی میں سوار فوجی اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔
حملے کی تصدیق حکام نے تاحال نہیں کی ہے ناہی حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول کی ہے۔