حب: روڈ حادثے میں پانچ افراد جانبحق و زخمی

364

بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی میں پیش آنے والے ایک روڈ حادثے میں دو افراد جانبحق جبکہ تین زخمی ہوئے ہیں۔

روڈ حادثہ حب چوکی کے علاقے بھوانی کے قریب پیش آیا۔ جہاں کار گاڑی اور ٹرک کے درمیان تصادم ہوا۔

ذرائع کے مطابق کار گاڑی میں سوار ایک شخص موقع پر جانبحق ہوگیا، بعد ازاں زخمی اور لاش کو حب چوکی سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں پیش آنے والے روڈ حادثات میں روزانہ کی بنیاد پہ متعدد افراد زخمی و جانبحق ہوتے ہیں۔ گذشتہ دنوں روڈ حادثے میں بلوچستان اسمبلی کا ایک رکن بھی انہی روڈ حادثات میں شدید زخمی ہوا تھا۔