بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تربت ایف سی ہیڈکوارٹر کے مین گیٹ پر معمور ایف سی اہلکاروں پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حملے میں فورسز کو نقصان کا سامنا رہا ہے تاہم حکام کا موقف اس حوالے سے تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔
خیال رہے کہ تربت میں بلوچ آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں، تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔