ایران سے آنے والے ٹماٹر اور پیاز کے ٹرک روک لیے گئے

444

حکومت پاکستان کے واضح احکامات کے باوجود ایران سے آنے والے ٹماٹر اور پیاز کے ٹرک روک لیے گئے۔

حکومت ٹماٹر اور پیاز کی درآمد پر ڈیوٹی اور ٹیکس زیرو کرچکی ہے۔لیکن بابِ دوستی پر تعینات حکام کے مطابق انہیں ان ٹرکوں کو بغیر ٹیکس چھوڑنے کے احکامات نہیں ملے۔

آج ایران سے آنے والا ٹماٹر کا صرف ایک ٹرک کلیئر ہوا، جب کہ درجنوں ٹرک ابھی سرحد پر کھڑے ہیں۔

حکومت نے سیلاب سے ہونے والی تباہی کے دوران قلت کو کم کرنے کے لیے ٹماٹر اور پیاز کی درآمدات پر ٹیکس میں چھوٹ دے دی ہے جو 31 دسمبر 2022 تک ہوگی۔

پیاز اور ٹماٹر کی درآمد پر سیلز ٹیکس اور ودہولڈنگ ٹیکس کی چھوٹ دی گئی ہے، وفاقی کابینہ کی جانب سے سمری کی منظوری کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

سمری کے مطابق حالیہ بارشوں سے ہونے والی فصلوں کی تباہی کے پیش نظر مقامی مارکیٹ میں زرعی اجناس بالخصوص پیاز اور ٹماٹر کی دستیابی یقینی بنانے کی فوری ضرورت ہے۔