مند بم حملے میں 5 اہلکار ہلاک کئے – بی ایل ایف

500

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے مند میں پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیاں میں کہا کہ گذشتہ روز12ستمبر کو دن کے بارہ بجے مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے مند میں ہمزائی کوہ کے مقام پرہمارے سرمچاروں نے قابض پاکستانی فورسز کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ گولڈ اسمتھ لائن پر باڑلگانے کیلئے پہنچے تھے۔

ترجمان نے کہا کہ دشمن کی گاڑی کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا جس سے گا ڈی مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور  گاڑی میں سوار 5 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

گہرام بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کی آزادی تک قابض دشمن فورسزپر تواتر کے ساتھ حملے جاری رہیں گے۔