کوئٹہ میں گیس فراہمی معطل، ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ

269

کوئٹہ شہر اور دیگر علاقوں میں گیس کی سپلائی تاحال معطل ہے جبکہ ایل پی جی من مانی قیمت پر فروخت ہونے لگی ہے۔

سوئی گیس کی سپلائی معطل ہونے کی وجہ سے ایل پی جی سلینڈر کی دکانوں پر رش بڑھ گیا ہے اور دکانداروں نے طلب بڑھنے پر گیس کے نرخ میں من مانی اضافہ کر دیا ہے۔

کوئٹہ میں ایل پی جی فی کلو 300 روپے تک میں فروخت کی جا رہی ہے جبکہ نواحی علاقوں میں ایل پی جی 400 روپے فی کلو میں فروخت کی جا رہی ہے۔

اس کے علاوہ بلوچستان کے مختلف شہروں میں بجلی کے ٹاور گرنے کے باعث بجلی بند ہے جبکہ وزیراعظم کی ہدایت کے باوجود کچھ علاقوں میں موبائل فون نیٹ ورک سروس بھی متاثر ہے۔

دوسری جانب ریلیف کام میں مصروف مقامی تنظیموں و افراد کا کہنا ہے کہ ٹینٹ و دیگر اشیاء کے قیمتوں میں تین گناہ اضافہ کیا گیا ہے۔