ملتان: روڈ حادثہ، بیس افراد ہلاک

417

سکھر موٹر وے (ایم-5) پر ایک مسافر بس کے آئل ٹینکر سے تصادم کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق جلال پور پیر والا انٹر چینج پر لاہور سے کراچی جانے والی مسافر بس ایک آئل ٹینکر سے جا ٹکرائی، تصادم کےبعد آگ بھڑک اٹھی اور 20 افراد موقع پر ہلاک ہوگئے۔

زخمیوں کو نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ نشتر ہسپتال اور جلالپور کے طبی مراکز پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

کمشنر ملتان عامر خٹک نے بھی ایک ٹوئٹ میں اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثہ صبح 4 بجے کے قریب پیش آیا۔

ان کی جانب سے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں بس اور آئل ٹینکر مکملطور پر جل گئے ہیں۔